13 اپریل 2015 - 20:38
عراق میں تین سو فوجی افسر ریٹائرڈ

عراقی وزیر اعظم نے تین سو سے زیادہ افسروں کو ریٹائر کر دیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف حیدر العبادی نے وزارت دفاع کے تین سو سے زیادہ افسروں کو ریٹائر کر دیا ہے- عراقی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں آیا ہے کہ عراق کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف حیدر العبادی نے وزارت دفاع کے تین سو سے زیادہ افسروں کو ریٹائر کر دیا ہے- اس بیان میں مزید آیا ہے کہ یہ اقدام عراقی فوج کے ڈھانچے کی تعمیرنو اور خطرات کے مقابلے میں ان کی صلاحیتیں بڑھانے اور قومی سلامتی کے تحفظ کے مقصد سے انجام دیا گیا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲